Advertisement
پاکستان

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

قومی ایئرلائن نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، اور ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 28th 2025, 2:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل 

سعودی شہرجدہ کے ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کی دو فضائی میزبانوں (ائیر ہوسٹس ) کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں ایئرہوسٹس کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو خواتین ایئرہوسٹس کے درمیان جھگڑا جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں شروع ہوا،ابتدا میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا اور دونوں ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں۔

واقعے کے بعد پی آئی اے کے ایک افسر نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو مزید بڑھنے سے روکا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا،جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے جبکہ معاملے کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، اور ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
Advertisement