Advertisement

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 28th 2025, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ چند روز میں ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ30 دسمبر اور01 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے برفباری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے سے آج رات سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ میں انہی ایام کے دوران کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش / بوندانابدی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 30 دسمبرسے 2 جنوری کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح 31 دسمبر اور یکم جنوری کے روز اسلام آباد/راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

علاوہ ازاں31 دسمبر کے روز میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفر گڑھ، جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر اور کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجہ کی برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
Advertisement