اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
اسرائیل کے توسیع پسندانہ طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے کسی بھی ممکنہ تعلق کو مسترد کر دیا،اعلامیہ


جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے ’’صومالی لینڈ‘‘ کوالگ ملک تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں اسلامی ممالک نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے ’’صومالی لینڈ‘‘ کو تسلیم کرنے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی فیصلے کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ افریقہ کے ہارن، بحیرہ احمر اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اعلامیہ میں صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک نے صومالیہ کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ریاستوں کے حصوں کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے کسی بھی ممکنہ تعلق کو مسترد کر دیا اور فلسطینی عوام کو ان کی سر زمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیے گے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ اور سوڈان شریک ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں ترکیہ، یمن، اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا اور مالدیپ بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- an hour ago

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 3 hours ago

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- a day ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 37 minutes ago

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 2 hours ago
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 3 hours ago

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- a day ago

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 20 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)