بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے


بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ہریکے میں دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے اور ہائی فلڈ کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمشن نے 25 اگست کو دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی اطلاع دی ہے، اس سے قبل بھارت نے 24 اگست کو دریاے توی میں بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع دی تھی۔ پاک بھارت جنگ کے بعد سیلابی صورتحال کے حوالے یہ اہم رابطے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے مطابق سیلاب کی اطلاع دیے جانے کے بعد پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اس کے علاوہ دریائےسندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث پنجاب کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیہاتیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج نے سرحد کے قریب علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
بہاولنگر ضلع کی تحصیل منچن آباد کے علاقوں وزیرا گدوکا، میکلوڈ گنج میں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر دھان، تل اور چارہ جات کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 hours ago






