لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
ابتدا میں پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے بل بھیجے جائیں گے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی


صوبائی دارلحکومت لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے کچڑا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ابتدا میں پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے بل بھیجے جائیں گے، جبکہ 9 ٹائونز میں مرحلہ وار سینی ٹیسشن بل بھیجے جائیں گے۔ شہریوں تک یہ بل ریونیو اورآپریشنل فیلڈ سپر وائزر کےذریعے پہنچائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے اور آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل ملنا شروع ہو جائیں گے،بل کی ادائیگی کے لیے بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
لاہور میں 5 مرلے سے 2کنال گھروں کو 300 سے 5000 روپے تک کا بل بھیجا جائے گاجبکہ دیہی علاقوں میں اسی رقبہ کی عمارتوں پر 200 سے 400 روپے ہو گا۔
واضح رپےکہ سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ 7 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت رہائشی علاقوں میں فیس 200 اور کمرشل علاقوں میں 5000 فیس کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 7 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل









