ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی۔


اسلام آباد:عالمی بینک (ورلڈ بینک )نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی، پرائمری کلاسز میں طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ سے اسکولوں میں طلبا کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
عالمی بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت 40 لاکھ طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار نئے طلبا اسکول داخل ہو سکیں گے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے یہ گرانٹ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی، منصوبہ پری اور پرائمری سطح پر بچوں کی شمولیت میں بہتری لائے گا۔
80 ہزار اسکولوں سے باہر بچے اور ایک لاکھ 40 ہزار خصوصی بچے بھی براہ راست مستفید ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جون 2025 میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دی تھی، رقم پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم پر خرچ کے لیے دی گئی تھی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل






