افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، تصویر جعلی ہے : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا اور میڈیا میں چلنے والی لڑکی کی تصاویر جعلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سےراولپنڈی گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی سلجھ جائے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفت میں لائیں گے اور بہتر گھنٹوں میں کیس حل کرلیں گے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ تک ٹیکسی پر آئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی۔
فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کے بعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمز گئی، اس کا کھڈا مارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپنڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
- 9 گھنٹے قبل

لوئر کوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے ، پی ٹی آئی
- 9 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈز کیس: سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہوتی نظر نہیں آتی ، رجسٹرار ہائیکورٹ
- 14 گھنٹے قبل

ایل او سی پر رافیل طیاروں کی ناکام پرواز، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ عہدے سے برطرف
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا
- 6 گھنٹے قبل

پہلگام حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ہی ملوث نکلی،خفیہ دستاویز منظر عام پر
- 12 گھنٹے قبل

کراچی کنگزکی ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن مسلسل کام سے تاریخ رقم کر دی
- 9 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
- 6 گھنٹے قبل