، مریضہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نےخون کا انتظام کرنےکاکہا لیکن والدہ کو بروقت خون نہیں لگایا، جس کے باعث والدہ انتقال کرگئیں


ملتان کے نشتر میڈیکل کالج ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں معدے کے مرض میں مبتلا مریضہ کو لایا گیا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق علاج کے دوران مریضہ کے لیے خون کے انتظام میں وقت لگا، جسے انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت ضروری قرار دیا۔
اسی دوران شفٹ کی تبدیلی کا وقت بھی قریب تھا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ مریضہ کے انتقال کے بعد غمزدہ لواحقین نے احتجاج کیا، جس دوران ایک ڈاکٹر کی جانب سے نامناسب اشارے کی ویڈیو/تصویر سامنے آئی، جس پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔
مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز پر غفلت برتنے کا الزام لگایا ہے، مریضہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نےخون کا انتظام کرنےکاکہا لیکن والدہ کو بروقت خون نہیں لگایا، جس کے باعث والدہ انتقال کرگئیں۔
متاثرہ اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف مثال قائم کی جائے، تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس قسم کے سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے ویڈیو بنانے پرنامناسب اشارہ کرنے والے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر کو معطل کر دیا اور متاثرہ فیملی کو یقین دہائی کرائی کہ اگر ڈاکٹرز غفلت کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago









