Advertisement
علاقائی

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کان کن کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون جبکہ دوسرے دو مزدوروں کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے، ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 26th 2025, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

مچھ : بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق مزدور زیر زمین کان میں معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کے اندر زہریلی گیس بھر گئی ،جس کے پھیلائو کے باعث کان کن بے ہوش ہو گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کان کن کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون جبکہ دوسرے دو مزدوروں کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ ،ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ 

دوسری جانب چیف انسپکٹر مائنز اینڈ منرل عبدالغنی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حادثے کی نوعیت اور ابتدائی وجوہات کا جائزہ لیا۔  

Advertisement
Advertisement