Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

خیال رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 26th 2025, 6:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبعیت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبیعت ناساز ہونے پر خورشید شاہ کو سکھر سے کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔

خورشید شاہ کو وزیر اعلی سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement