Advertisement
علاقائی

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا میں کئی روز سے شر پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کرروائیاں جاری رہیں گی، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 26th 2025, 6:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا:  خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںفتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو شہری شہید اور 10 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی ہو گئے۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) دیر بالا سید محمد بلال کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کی۔ 

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میںفتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک ہوئےجن میں سے 5 کی لاشیں موقع پر سے برآمد کر لی گئیں۔ 

ڈی پی او نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو بے گناہ شہری فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گئے جبکہ 10 سے ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ڈی پی او سید محمد بلال نےمزید کہا کہ دیر بالا کے 20 کلو میٹر علاقے میں کئی روز سے شر پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کرروائیاں جاری رہیں گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔  

Advertisement
Advertisement