چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں انڈسٹری سے مایوس نہیں ہوں،، اس کی رونقیں واپس لانے کیلئے ہر فورم پر حاضر ہوں گا،ناصر ادیب


لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور فلم انڈسٹری کیلئے ناصر ادیب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کا اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں معروف فلم ڈائریکٹر ہدایتکار سید نور،ذوالفقارعلی، اچھی خان،مسعود بٹ ، صفدرملک اور دیگر شریک ہوئے۔
تقریب میں رائٹر،مصنف ناصر ادیب کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فلم انڈسٹری کی شخصیات کا کہنا تھا کہ ناصر ادیب نے اپنی پور ی زندگی فلم انڈسٹری کیلئے وقف کی ان کے تحریر کر دہ ڈائیلاگ ایوان اقتدار کی زینت بنے، چاہے وہ مولا جٹ ہو یا وحشی جٹ پنجابی اور اردو فلموں کیلئے انہوں نے جو لکھا کمال لکھا۔
شوبز شخصیات کا مزید کہنا تھا کہ یہ انڈسٹری کا چمکتا دمکتا ستار ہ ہیں۔
اس موقع پر ناصر ادیب کے اعزاز میں فلم سٹار اور فلم فیڈریشن کے چیئرمین اچھی خان کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
اس موقع پر ناصر ادیب نے کہا کہ چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں انڈسٹری سے مایوس نہیں ہوں،، اس کی رونقیں واپس لانے کیلئے ہر فورم پر حاضر ہوں گا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 17 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 17 گھنٹے قبل








