موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
2022 کے سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،خیبرپختونخوا میں سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے، گرین گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، بارشوں، فلش فلڈ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی ومالی نقصانات ہوئے، 2022 کے سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،خیبرپختونخوا میں سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ نئی انرجی پاکستان کے ماحول دوست اقدام کی جانب اہم پیش رفت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہو گی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت پر مشکور ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہت جلد میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، نوجوان کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کےاضلاع میں ریسکیو آپریشن تیز تر کیا جائے، وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کے انخلا کےلیے آپریشن میں مزید تیزی لانے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 16 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 16 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 hours ago






