فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
جنرل موسوی نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے مابین رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں سربراہان نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خاتمےکے عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔
رابطے کے دوران جنرل موسوی نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF, Maj. Gen. Abdolrahim Mousavi and Pakistani COAS, Field Marshal Syed Asim Munir:
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) August 26, 2025
The Two Sides are READY to ERADICATE TERRORISM to SECURE COMMON BORDERLINES. pic.twitter.com/o5b564krdX
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل منیر نے بھی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں فریقین کو پاکستان-ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل منیر نے پاکستانی قوم کے لیے جنرل موسوی کی ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
رابطے کے دوران میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے عزیز بھائیوں کو اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرے گا،انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مختلف سطحوں پر رابطے اور تعاون کر رہے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف نے خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے لیے پاکستان کے مؤقف اور حمایت کو سراہا۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تقریبا 900 کلومیٹر طویل سرحد کو ایک لمبے عرصے سے کالعدم گروہوں، جن میں جیش العدل اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے سیکیورٹی خطرات کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ایران نے رواں ماہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن و خوشحالی، دہشت گردی کے مؤثر مقابلے پر منحصر ہے۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 32 منٹ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 22 منٹ قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 4 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 19 منٹ قبل