ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں


بھارت کی آبی جارحیت کی بدولت پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال نے شدت اختیار کر لی، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں موجودہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی۔
حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی ہے، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
پنجاب کے 7 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری طلبی کی درخواست کی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا، جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو چوبیس گھنٹے (24/7) مانیٹر کر رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس میں پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 18 منٹ قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 9 منٹ قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 7 منٹ قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 2 گھنٹے قبل