Advertisement
پاکستان

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

دریائے چناب، ستلج اور  راوی میں پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک حد کے قریب پہنچ گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 27 2025، 10:22 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ  میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دریائے چناب، ستلج اور  راوی میں پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک حد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر  بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے جہاں پانی کی سطح 9 لاکھ کیوسک کی انتہائی خطرناک سطح سے بھی تجاوز کرگئی، خانکی کے مقام پر بھی بہاؤ 6 لاکھ57 ہزار 511 کیوسک تک شدید سیلابی صورتحال پر پہنچ گیا۔ محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ اور خانکی کے مقام پر پانی کی گنجائش 11لاکھ کیوسک ہے۔

کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نویدحیدر شیرازی نے بتایا کہ دریائےچناب میں پانی ساڑھے 10لاکھ کیوسک تک پہنچنے پر شگاف ڈا لے جائیں گے، دریائےچناب کو توڑنے کےلیے پہلےسے اہداف مقرر ہیں، ممکنہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ریلیف کیمپ فعال،کھانے پینےکی اشیا اور ادویات کا اسٹاک بھی موجودہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے دریائے ستلج کےحوالے سے بتایاکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ  والا کے مقام پر  انتہائی اونچے درجےکا سیلاب برقرار ہے۔ گنڈا سنگھ والاکے مقام پر پانی کا بہاؤ  2 لاکھ45 ہزار  236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 12 گھنٹے میں اسی مقام پر بہاؤ 2 لاکھ80 ہزار کیوسک تک بڑھنےکا امکان ہے۔

ادھر دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ26 ہزار 240 کیوسک ہوگیا جبکہ راوی میں شاہدرہ اور  ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں، دریائے راوی میں سیلابی ریلے سے شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔

دریائےراوی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافے کے باعث حکا م کی جانب سے دریائی علاقے خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامے والی سمیت دریائی بیلٹ کے علاقوں میں پانی تیزی سے پھیلنے لگا، ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلوں،مکانات اور سرکاری اسکولوں کو نقصان پہنچا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 6 hours ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 days ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 7 hours ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 11 hours ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 6 hours ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 days ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 6 hours ago
Advertisement