وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے،شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متاثرین کے بروقت انخلا کے لیے 2000 ٹرک تیار کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے مہیا کیے ہیں دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔
شہباز شریف نے حکم دیا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے، کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم اہنگی سے حل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے باور کرایا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 8 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 6 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 9 گھنٹے قبل