فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر
ملک کے 3 دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے، پیچھے سے جو ریلا آیا اس سے دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے ،عطا تارڑ


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کے دوران سیلابی صورتحال پر گفتگو کی۔
ترجمان پاک فوج کی گفتگو
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پلوں اورشاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا، خیبرپختونخوا کے تمام روڈ کلیئرکیے جا چکے ہیں، کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کا شکار خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ایئر ریلیف آپریشن جاری ہے، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے، غذرکی شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے،پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی پاک فوج کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کوئی بھی باطل قوت عوام اور افواج پاکستان کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فوج اور اس کے تمام افسران، جوان مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں، کوئی باطل قوت کسی قسم کی دراڑ نہیں ڈال سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور بہاولنگر میں 4 یونٹس کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی یونٹس اور میڈیکل بٹالین موجود ہیں، وزیراعظم اورصوبائی حکومتیں ہنگامی صورتحال پرمتحرک ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خارجی اور دہشت گردوں کےخلاف آپریشن بھی متواتر جاری ہیں، حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، گوجرانوالہ میں 6 انفنٹری کی یونٹس 2 انجینئرنگ یونٹس تعنیات ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری میں کسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر 6 ہزار لوگوں کو نکالا جاچکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے 3 دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے، پیچھے سے جو ریلا آیا اس سے دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور اس وقت 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ موجود ہے جب کہ قادر آباد کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ لوگوں کا بروقت انخلا ممکن بنایا جاسکے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے خیمے اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں،اس وقت دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کی طرف صورتحال قدرے بہتر ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے مل کر اس صورتحال سے نمٹ رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے پیشگی اطلاع کے معاملے کو موثر بنانے اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے لیے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کی گفتگو
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ دو روز میں ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پوری طرح تیار ہیں، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتےچئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا دریائے ستلج کے اطراف 2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ہیڈ خانکی میں 10 لاکھ کیوسک ریلہ موجود ہے، خانکی اور قادر آباد کے درمیان مزید طغیانی آئے گی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کیلئے اربوں ڈالر کے عالمی فنڈز منظور
- 8 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل
- 4 گھنٹے قبل

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

مسلسل بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت
- 7 گھنٹے قبل

راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری،چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل