پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں


پنجاب کے چھ اضلاع میں پاک فوج کل رات سے سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اور وزیر آباد میں بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جار ی ہے ۔سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیر آباد میں موجود ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے،پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے منڈی بہاؤ الدین کی طرف سے بند کو توڑ دیاگیاہے، قادر آباد کے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں۔
اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔ روہی وال میں پاک فوج نے متاثرہ پل کو فوری طور پر بحال کردیا جس سے علاقے میں رابطے کی بحالی ممکن ہوئی۔
پاک فوج کی چھ ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج اور راوی کے سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 44 منٹ قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 4 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 21 منٹ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل