Advertisement
پاکستان

ڈسکہ میں پاک فوج کا بروقت ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

جب بھی ہم پر مشکل گھڑی آئی ہے ہماری پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے جس کیلئے ہم اس کے شکرگزار ہیں،سکھ برادری

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 27th 2025, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈسکہ میں پاک فوج کا بروقت ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

ڈسکہ:پاک فوج نےسیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران سکھ برادری کے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیلاب نے پنجاب کے بیشتر علاقوں خصوصاً سیالکوٹ کو شدید متاثر کیا ہے،  پاک فوج کا صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔

فوج کا ڈسکہ میں ریسکیو آپریشن، درجنوں سکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل

دوسری جانب سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا، اور اقدامات کی تعریف کی۔

سکھ برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ’’جب بھی ہم پر مشکل گھڑی آئی ہے ہماری پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے جس کیلئے ہم اس کے شکرگزار ہیں"۔

سکھ شہری نے کہا کہ میں بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر آرمی چیف صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری مقدس کتاب جو بابا گورننک میں موجود ہے اس کیلئے ہیلی کاپٹر تک بھجوایا گیا مگر وہ محفوظ ہے۔

خیال رہے کہ شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 17 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 12 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 13 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement