شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھجوانے کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو (Ivan Kubrakov) نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان وزیر داخلہ ایون کبراکوو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط ہوئے۔
وفدسے ملاقات میں وزیر ااعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان سے ہنر مند افراد کو بیلا روس کے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے دونوں ممالک میں جو اتفاق ہوا تھا، آج اس حوالے سے دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بیلا روس کے صدر کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، بیلا روس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بیلاروسی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہوئی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ بیلاروس کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کا دورہ بھی کیا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک نے بتایا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھجوانے کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ بیلا روس پاکستانی ہنر مند افراد کو میڈیکل سمیت سماجی تحفظ کی دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل محمد عون چودھری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 8 گھنٹے قبل