دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی ،تاہم صورتحال اب بھی خطرناک
ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار جبکہ قادرآباد پر 10 لاکھ 45 ہزار 601 کیوسک ہو گیا ہے


دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی تاہم صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔
ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار کیوسک پر آ گیا جبکہ ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلاب اور پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 45 ہزار 601 کیوسک ہو گیا۔
ادھر دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور غیر معمولی سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار لاکھ کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اورستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔
اس کے علاوہ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد کے درمیان آئندہ 12سے 14 گھنٹوں میں بہاؤ کی شدت برقرار رہنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 2 لاکھ10ہزار افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جس میں پاک فوج، رینجرز، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے پنجاب نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دریائے ستلج کی قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل کی ہدایات پر تمام متعلقہ فارمیشنز دیگر اداروں سے مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 29 اگست سے 9ستمبر تک جاری رہےگا، حالیہ مون سون میں ملک بھر میں804 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل





