فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل رہے گا


سمبڑیال کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا، فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہو رہا ہے۔
نوٹم کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل اخراج تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر صبح 10 سے رات 10 بجے تک پر بند کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں اور ایئرپورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا۔ سیلابی پانی کو مشینری اور پمس کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے باعث پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن تبدیل کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔
پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244 دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔
تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 12 minutes ago





