پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کل سے صوبے بھر میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل
- 8 hours ago

لاہور : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
- 10 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، 15 افراد جاں بحق،لاکھوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ
- 5 hours ago

موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 4 hours ago

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- 3 hours ago

وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ
- 9 hours ago
پنجاب میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل
- 8 hours ago

محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی
- 4 hours ago

روای میں شدید طغیانی،نارنگ منڈی کے درجنوں نواحی دیہات زیر آب،حکومتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر
- an hour ago

سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کی نااہلی، صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین مقرر
- 3 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز پھر اضافہ
- 5 hours ago

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیلاب کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل
- 7 hours ago