پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے طلب کیا گیا، ترجمان


پنجاب میں سیلابی سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی۔
اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی، پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے طلب کیا گیا
حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضاکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور انکے مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سول ڈیفنس پنجاب کے شہریوں کا دوست اور مددگار ہے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شہری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل



