علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
تھانہ سرور روڈ پولیس نے 9 مئی 2023 کے واقعات کے دوران جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی )لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے بھانجے اور علمیہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے میں جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد ملزم بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس نے ملزم شاہ ریز کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تاہم دوران سماعت اے ٹی سی عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کے جج منظر علی گل جناح ہاؤس کیس پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
گذشتہ پیشی پر علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو کل 8 مقدمات میں ضمانت ملی، اس کے جواب میں یہ کل میرے گھر آئے اور بیٹے کو اٹھا کر لے گئے، آج میرے بیٹے کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہائوس حملہ کا کیس ہے۔
خیال رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے 9 مئی 2023 کے واقعات کے دوران جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 15 منٹ قبل

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل

افغان اسپنرز راشد خان کےبڑے بھائی کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ایف آئی اے سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسای اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 13 منٹ قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 16 منٹ قبل

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
- 4 گھنٹے قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل