کوہاٹ: پولیس کے کامیاب جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد جاں بحق، ایک اہلکار شہید
ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا، ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،آر پی او


کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کےمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے،بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)عباس مجید مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللّٰہ بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے، اور آپریشن کی کمان سنبھال لی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ متعدد زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر آر پی اوعباس مجید مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا، ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوہاٹ میں درملک پولیس چوکی کے قریب دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس آئی اشفاق موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل یاسر اور شفقت محمود شدید زخمی ہوئے۔
ایمرجنسی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں پہلے ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا،جہاں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پرآپریشن کی نگرانی سینئر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک اور ایمر جنسی آفیسر حضرت نواب خان نے خود کی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 7 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 7 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 10 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 5 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 hours ago






