فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات میں مثالی پیش رفت،آرمی چیف عالمی توجہ کا مرکز بن گئے
مودی کے ردعمل نے امریکی صدر کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا،اخبار


نیویارک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات میں مثالی پیش رفت ہوئی ہےجس کے بعد آرمی چیف کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔
ااس حوالے سے مریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔
معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی،انہوں نےاپنے مضمون میں مزید لکھا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے ہیں
اخباری مضمون میں لکھاگیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔
مضمون کے مطابق بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے۔ 4 روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی۔ اس دوران پاکستان نے جنگ بڑھانے سے گریز کیا۔
جبکہ حالیہ پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔
نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، تاہم دوران جنگ بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لنچ پر بلایا،جس پر پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہا اور نوبل انعام کے لیے نامزدگی بھی دی۔
بعد ازاں امریکا نےکالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا، امریکا نے بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا پیغام دیا، وائٹ ہاؤس کی توجہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب ہے۔
عالمی ماہر امور ایلدار میمدوف نےمزید کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کیے۔ بھارت پر اضافی ٹیرف لگا کر ٹرمپ نے نئی دہلی کو بیجنگ اور ماسکو کی طرف دھکیل دیا۔ مودی 7 سال بعد پہلی بار بیجنگ کے دورے پر جانے پر مجبور ہوئے۔
اخبار کے مطابق اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں آرمی چیف عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پُرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔
امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی دنیا کےطاقتور ترین شخص سے ٹکرلیں گے؟

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 13 hours ago

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 2 hours ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 14 hours ago

یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر
- 25 minutes ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 16 hours ago

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 2 hours ago

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 2 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 14 hours ago

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 2 hours ago

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
- an hour ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 13 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 11 hours ago