سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
وزیراعلیٰ سندھ نے سپر فلڈ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامی اداروں کو تمام تر تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی


پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شمالی سندھ کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب دریائے سندھ میں اس وقت تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 322819 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم میں اخراج 307956 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح سکھر بیراج پر اپ سٹریم سے پانی آمد 303480 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم میں اخراج 252110 کیوسک موجود ہے۔
دریائے سندھ پر قائم آخری بیراج کوٹری بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 273844 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم میں اخراج 244739 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔
شمالی سندھ کے اضلاع گھوٹکی، خیرپور اور کشمور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، لوگ کشتیوں پر سامان لاد کر پکے کی طرف منتقل کر رہے ہیں، خیرپور میں رپڑی کے مقام پر سامان کی منتقلی کے دوران ایک کشتی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کشتی پر سوار افراد محفوظ رہے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پانی کی سطح سات لاکھ سے تجاوز کرتی ہے تو گھوٹکی اور اوباوڑو تحصیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق اس وقت پنجاب میں پنجند کے مقام پر 8 لاکھ 82 ہزار کیوسک سے زائد پانی موجود ہے، صوبائی وزیر جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس حساب سے سیلابی صورتحال کا تعین ہو گا کہ پنجند سے کتنا پانی دریائے سندھ میں داخل ہوتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، وزیرآبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نے نیول ہیلی کاپٹر میں دریاؤں کی صورتحال کا جائزہ لیا، انھیں گڈو کے مقام پر بریفنگ دی گئی اور نقشوں کی مدد سے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
شرجیل میمن کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 16 لاکھ متاثر ہو سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپر فلڈ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامی اداروں کو تمام تر تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے اور سپر فلڈ کی صورت میں سارا کچہ ڈوب جائے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی تیاری کر رہی ہے تاہم انھیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا، تریموں سے گزرنے کے بعد بھی پانی کو سندھ پہنچنے میں پانچ دن لگیں گے۔
خیال رہے کہ 9 لاکھ کیوسکس سے اوپر کے سیلاب کو سپر فلڈ کہا جاتا ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل



