Advertisement
علاقائی

وزیر آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب میں پھنسی خاتون کے 3 نومولود جاں بحق

مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے،متاثرہ خاتون

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 31 2025، 4:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب میں پھنسی خاتون کے 3 نومولود جاں بحق

وزیرآباد: پنجاب کے مختلف علاقےاس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہےوہیںوزیر آباد میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وزیر آباد میں سوہدہ کے نواحی علاقے رانا میں پیش آیا،جہاں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ایک ہی خاتون کے3 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے،جن میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد تینوں بچے چند گھنٹوں میں دم توڑ گئے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ متاثرہ فیملی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم پہنچی جب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت ٹھیک تھی، ماں نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement