محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک سیلاب کا نیا الرٹ جاری کردیا ہے


ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک سیلاب کا نیا الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے ستلج، بیاس، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ یکم سے 3 ستمبر کے دوران لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جب کہ وسطی اور شمالی پنجاب میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں میں غیر معمولی پانی کے بہاؤ کا خدشہ ہے۔
پروویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے یکم سے پانچ ستمبر تک پنجاب کے تین دریاؤں ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا اور گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہے گی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے تینوں دریاؤں میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے جبکہ 3 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان کے کمشنرز کو اپنے تمام متعلقہ اضلاع میں محکموں کو الرٹ رکھنے اور ضروری انتظامات کی ہدایات کی ہے۔

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 34 منٹ قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 14 منٹ قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 5 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 21 منٹ قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل














