کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار
گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،ترجمان


کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے5 انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جب کہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ ملزمان کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ 3.98 لاکھ روپے پر برقرار
- 2 hours ago

خلیج تعاون کونسل نے شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا
- 5 hours ago

بنکاک : سڑک دھنسنے سے گہرا گڑھا بن گیا، قریبی رہائشیوں کا انخلا
- an hour ago

ایف بی آر پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ، سینیٹر فیصل واوڈا
- an hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ
- 4 hours ago

معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 7 hours ago

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات پر وصول کی جانے والی ٹیکس رقم کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- 4 hours ago

گوگل کا پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان
- 6 hours ago

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ،24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
- 7 hours ago

جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، ایرانی سپریم لیڈر
- 7 hours ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا
- 30 minutes ago