درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب کی صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت کررہی ہے،مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتِ حال سےلمحہ لمحہ کی آگاہی لے رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کا سامنا ہے،اس وقت پورا ملک یکجا ہو چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں سیلاب کی صورت حال ہے۔
دوران پریس کانفرنس مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں سات سے دس ممالک 70فیصد کاربن کا اخراج کرتے ہیں، شدید بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کو نقصان کا سامنا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب کی صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت کررہی ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگئے بڑھیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں مزید بارشیں متوقع ہے ، ہم بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تمام دریاؤں کی مانیٹرنگ جاری ہے، سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
ایشیا کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- 12 گھنٹے قبل

لداخ میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات: 4 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ذیابیطس اور کیلے: کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟
- 10 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کی گرفتاری، سلمان اکرم راجہ کا فلیٹ سے تعلق کی تردید
- 11 گھنٹے قبل

بنکاک : سڑک دھنسنے سے گہرا گڑھا بن گیا، قریبی رہائشیوں کا انخلا
- 13 گھنٹے قبل

ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی ، ایرانی صدر
- 9 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایف بی آر پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ، سینیٹر فیصل واوڈا
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا عدالت جانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا
- 14 گھنٹے قبل