جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی


امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کے لیے بنایا گیا اسلام آبادہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں اس معاملے پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں، اس کیس کا فیصلہ سنگل بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم و کابینہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے تھے۔
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس جسٹس سرداراعجاز اسحاق کی کورٹ سےجسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔
وکیل درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ لارڈ شپ یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے ، اس پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ کوئی پیچیدہ نہیں ہوا میرا اپنا فیصلہ روسٹر سے متعلق موجود ہے۔
عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ نےکہا ہے کہ چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہے؟ میں نے یہ فیصلہ پڑھا نہیں،جسٹس انعام نے کہا منیب صاحب کی بھی یہی رائے تھی میں نے بھی وہی فیصلہ دیا ہے، میرا فیصلہ ہے ماسٹر آف روسٹر چیف جسٹس ہے، دوسری رائے یہ آئی کہ وہ نہیں ہیں، اب دو آرا کی وجہ سے یہ معاملہ لارجر بینچ کو بھیج رہا ہوں، ماسٹر آف روسٹر کون ہے یہ لارجر بینچ طے کرے گا۔
بعدازاں چیف جسٹس کے ماسٹر آف روسٹر ہونے کے نکتے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago


