Advertisement
پاکستان

کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، وزیر اعظم

پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 1st 2025, 1:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے جبکہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے منظور شدہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ ملکی سلامتی کے لیے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جعفرایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں، ماؤں، بچوں، انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنسدانوں، شہریوں اور افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاؤڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری خصوصاً چین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے نئی امید کا راستہ تراش رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بار بار زور دیتے رہے کہ خطے میں روابط کو بڑھانا کتنا اہم ہے، مستحکم سپلائی چینز کیلئے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے، شنگھائی سپرٹ کی اعلیٰ اقدار کو برقراررکھنے کے لیے اپنے عہد کو دہراتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او چارٹر کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، میری گزارش ہے کہ آگے کا سفر طویل اور کٹھن ہو گا، کبھی تیز دھوپ، کبھی سخت سرد ہوائیں ہمارے حوصلے، صبر اور عزم کا امتحان لیں گے، ہمارا مقصد ہمیں تمام مشکلات کو برداشت کرنے کے قابل بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور سٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم اپنی نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو بامقصد روزگار اور مثبت مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ تحقیق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی معاشی تبدیلی کا دوسراستون ہے، جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ معاشی تبدیلی کا تیسراستون ہے، 3.5ارب 0ایس سی او عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ہم سب مل کر اس سفر کو جاری رکھیں گے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 6 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 6 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement