پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بندوں میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں، عرفان علی کاٹھیا


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتِ حال ہے، شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بندوں میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔
سیلاب کی صورتِ حال پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ہے، پانی اس وقت بہاولپور اور بہاولنگر میں داخل ہو چکا ہے۔ سیلاب سے اب تک 3243 موضع جات اور دیہات متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 24 لاکھ 52 ہزار 185 لوگ متاثر ہو چکے ہیں،امید ہے کہ 5 ستمبر تک بڑا ریلا پنجند کے مقام پر پہچنے گا جس کے بعد سیلابی ریلا 6 یا 7 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہراز ہے، دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور چناب سے ریلا ہیڈ تریموں سے آج رات ملتان پہنچے گا۔اگلے 24 گھنٹے ہیڈ سدھنائی پر بہت اہم ہیں، ہیڈ سدھنائی پر سطح بڑھی تو پیر محل اور خانیوال کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ک سیلابی پانی اس وقت بہاولپور اور بہاولنگر میں داخل ہوچکا ہے، پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتحال ہے، ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، ہیڈ سنگنائی پرسطح بڑھی تو پیرمحل اورخانیوال کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، اگلے 4 سے 6 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے اور اگر صورتحال تشویشناک ہوئی تو اہم فیصلے کیے ہیں جن پرعملدرآمد ہوگا۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ چناب سے ریلا ہیڈ تریموں سے آج رات ملتان پہنچے گا، ملتان کے قریب ہیڈ محمد والا پر ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ہے جب کہ شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بندوں میں شگاف ڈالے جاسکتے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیلاب سے اب تک 3243 موضع جات اور دیہات متاثر ہوچکے ہیں اور سیلاب سے اب تک 24 لاکھ 52 ہزار 185 لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل


