گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا


گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔
مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔
شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔
برساتی پانی کو موڑنے کی کوششیں تاحال ناکام، نالہ بھنڈر اور نالہ بھمبر میں آنے والے سیلابی ریلوں نے کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، ایک مکان پانی میں بہہ گیا۔
ذرائع کے مطابق، اربن فلڈنگ کے باعث دکانوں کا قیمتی سامان تباہ ہو چکا ہے، جبکہ احاطہ سیشن کورٹ سمیت متعدد سرکاری عمارتیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔
شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 506 ملی میٹر تک ریکارڈ توڑ بارش ہوئی، جو حالیہ تاریخ کا بدترین ریجنل رین فال ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- a day ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- a day ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 5 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- a day ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 4 hours ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- a day ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- a day ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 3 days ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 days ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- a day ago







