Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات حکام، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر موجود افسران و عملہ دونوں دن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 3rd 2025, 9:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومتِ سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے پُروقار موقع پر 5 ستمبر (جمعہ) اور 6 ستمبر (ہفتہ) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری ادارے دونوں دن بند رہیں گے۔

تاہم، نوٹیفکیشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات حکام، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر موجود افسران و عملہ دونوں دن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

وفاقی حکومت کا بھی چھٹی کا اعلان

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بمطابق 6 ستمبر (ہفتہ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

میلاد النبی ﷺ: مذہبی عقیدت و احترام کا دن

واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے دن کے طور پر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر جلوس، محافل نعت، درود و سلام، اور خیرات کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 29 minutes ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 40 minutes ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 21 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 21 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 days ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 3 hours ago
Advertisement