درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کمیٹی کے فیصلے پر دی گئی وضاحت کو نافذ نہ کرنا قانونی حیثیت نہیں رکھتا

.jpg&w=3840&q=75)
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی شق 2(2) کے تحت فل کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا گیا تھا، اور نہ ہی رجسٹرار اور نہ ہی کوئی اور انتظامی اتھارٹی اس کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی مجاز ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کمیٹی کے فیصلے پر دی گئی وضاحت کو نافذ نہ کرنا قانونی حیثیت نہیں رکھتا، کیونکہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم آئین و قانون سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
درخواست گزار نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی درخواست کی ہے، اور کہا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق انتظامی حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمیٹی نے 31 اکتوبر کو 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 2 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا شدید دباؤ، کئی مقامات پر ریکارڈ ٹوٹ گئے
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 12 منٹ قبل

سموسہ نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی،پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا
- 4 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 14 منٹ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی مدت اب 5 سال ہے، غیر ضروری بحث چھیڑنا درست نہیں: رانا ثناء اللہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 2 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 2 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل