قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی، اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنال سے ملاقاتیں کیں


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورۂ قطر کے دوران قطر کی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی، اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنال سے ملاقاتیں کیں۔
اپنے دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے "ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی (HMCC)" کے دوسرے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق، ان ملاقاتوں میں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مستقبل میں دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی، جسے HMCC کے فریم ورک کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
قطر کی عسکری و سول قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل





