سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا شدید دباؤ، کئی مقامات پر ریکارڈ ٹوٹ گئے
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزار 800 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک رپورٹ ہوا ہے


سندھ حکومت کے قائم کردہ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 777 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 95 ہزار 208 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح، سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزار 800 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک رپورٹ ہوا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کوٹری بیراج پر بہاؤ میں معمولی کمی کے بعد اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 48 ہزار 686 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ہے۔
محکمہ کے مطابق تریموں اور پنجند پر بھی پانی کی آمد و رفت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تریموں پر مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار 745 کیوسک
پنجند اپ اسٹریم میں آمد 1 لاکھ 59 ہزار 32 اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار 62 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ اور مکمل تیار ہیں۔
دریائے ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 11 ہزار 673 کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں سِدھنائی کے مقام پر 1 لاکھ 58 ہزار 580 کیوسک کا اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
دریائے چناب میں:
ہیڈ مرالہ پر 4 لاکھ 92 ہزار 83 کیوسک
خانکی ہیڈورکس پر 5 لاکھ 32 ہزار 834 کیوسک کا بہت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ، گڈو بیراج پر 3 لاکھ 54 ہزار 224 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب نوٹ کیا گیا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
"مصطفیٰ نواز کھوکھر کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 17 منٹ قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- ایک گھنٹہ قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 14 منٹ قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 2 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

سموسہ نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی،پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی مدت اب 5 سال ہے، غیر ضروری بحث چھیڑنا درست نہیں: رانا ثناء اللہ
- 4 گھنٹے قبل