متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت ریلیف کی فراہمی کے نتیجے میں عوام کا صوبائی حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے، جو ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی اور بہتر طرزِ حکمرانی کا ثبوت ہے۔
یہ بات انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سول انتظامیہ کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور صوبائی محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ملک کی تاریخ میں شاید پہلی بار اتنے کم وقت میں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی ممکن ہوئی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ مال مویشیوں کے نقصانات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، اور حکومت اس مد میں معاوضہ بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
تباہ شدہ سرکاری املاک کی بحالی
اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے تباہ شدہ سرکاری املاک کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے اور بحالی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ "جس طرح ہم سیلاب سے متاثر ہوئے، اسی طرح ہمارے افغان بھائی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور انسانی فرض ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 35 امدادی ٹرک روانہ کیے جا چکے ہیں، اور حکومت مستقبل میں بھی مزید امداد فراہم کرے گی۔

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 10 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 9 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 10 گھنٹے قبل









