بیجنگ :پاکستان اور چین کے درمیان 4 ارب ڈالر کی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
زرعی تعاون پاکستان کے غذائی تحفظ اور برآمدی صلاحیت کو دوگنا کرےگا، چین کی215 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں،رانا تنویر


بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان 4 ارب ڈالر کی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرلیےگئے۔
اعلامیہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق بیجنگ میں وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی چینی کمپنیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، رانا تنویرحسین کی موجودگی میں تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
اعلامیےکے مطابق زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر مالیت کی24 ایم او یوزپر دستخط کیےگئے ہیں۔
کانفرنس میں دونوں ممالک نے زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 24 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا، ان معاہدوں میں جدید زرعی مشینری، بیج سازی (seed development) اور سمارٹ ایگریکلچر جیسے منصوبے شامل ہیں جو پاکستان کی زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین نے اس موقع کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زرعی تعاون پاکستان کے غذائی تحفظ اور برآمدی صلاحیت کو دوگنا کرےگا، چین کی215 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔
.jpg)
کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے چین کی نمایاں زرعی کمپنیوں جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہوا سیڈ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری میں دلچسپی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
رانا تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر زرعی اجناس فراہم کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں زرعی صنعتوں کے فروغ کے لیے جو پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں، انہوں نے پاک چین زرعی شراکت داری کو ایک نئی سمت دی ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- ایک دن قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 2 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 40 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 2 گھنٹے قبل

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل









