جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
ترجمان ریسکیو کے مطابق، اس واقعے میں 3 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوئے جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے


جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد پانی میں ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم تیز پانی کے بہاؤ کے باعث کشتی عدم توازن کا شکار ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے رابطہ کر کے واقعے پر بریفنگ لی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے سمیت تمام متاثرین کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق، اس واقعے میں 3 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوئے جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اب تک فلڈ آپریشن کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد اور 3 لاکھ سے زائد جانوروں کا پیشگی انخلا کیا جا چکا ہے۔ اس سانحے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ کو 9 نشستوں کیساتھ برتری، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر
- a day ago

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 6 minutes ago

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- a day ago

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- a day ago

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- a day ago

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- a day ago
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 43 minutes ago

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 14 minutes ago
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز
- 19 hours ago
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟
- 2 hours ago

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب
- 2 days ago



