اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
سپریم فلسطینی جج نے پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو سرکاری سطح پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی نگرانی اور ریکارڈ کو یقینی بنایا جا سکے


فلسطینی صدر کے مشیر اور سپریم جج ڈاکٹر محمود صدیقی الھباش نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر کے غزہ کو فلسطین سے علیحدہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، مگر ہم ہر حال میں اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کا 80 فیصد علاقہ، بشمول گھروں، مساجد، اسکولوں، اسپتالوں اور گرجا گھروں کے، تباہ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ دو سال کے دوران 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوئے، جب کہ ہزاروں گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔ ڈاکٹر الھباش نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر قائم ہیں، یہ زمین ہماری ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے علیحدہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی قوم ماضی میں بھی متحد تھی، آج بھی متحد ہے اور مستقبل میں بھی اتحاد قائم رکھے گی۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کی فلسطین سے یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے پیغامات صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو پہنچا دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر الھباش نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی مقدس سرزمین کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
آخر میں انہوں نے پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو سرکاری سطح پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی نگرانی اور ریکارڈ کو یقینی بنایا جا سکے۔

باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- 9 hours ago

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 7 hours ago

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 7 hours ago

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 7 hours ago

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 7 hours ago
صوبائی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10،10 لاکھ امداد کا اعلان
- 9 hours ago

جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- 8 hours ago

سیلاب کے مجرم درخت کاٹنے والے ہیں، حکومت ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار ہے: حافظ نعیم الرحمان
- 8 hours ago

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
- 7 hours ago

صدرِ مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کے لیے 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی
- 8 hours ago

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 6 hours ago

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 8 hours ago