نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر بہاولپور سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی


ملک بھر میں ہفتے کے روز عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف شہروں میں عبادات، جلوسوں اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھرپور مذہبی عقیدت سے منایا گیا، جہاں نبی کریم ﷺ کی 1500 ویں ولادت کی یاد میں مختلف تقاریب اور جلوس منعقد ہوئے۔
مرکزی جلوس میاں اسماعیل مسجد، توغی روڈ سے شروع ہوا، جس کی قیادت معروف عالم دین علامہ شہزاد عطاری اور دیگر علمائے کرام نے کی۔ شرکاء کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی گئی جبکہ شہر بھر میں پولیس، فرنٹیئر کور اور بلوچستان کانسٹیبلری کے تقریباً 4,000 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر بہاولپور سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ بہاولپور میں شہر کے مختلف علاقوں سے روایتی جلوس نکالے گئے جبکہ محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں عاشقانِ رسول ﷺ نے نعتیہ کلام پیش کیے اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شہر کی مساجد، گلیوں اور عمارتوں کو چراغاں سے منور کیا گیا اور سبز جھنڈیوں اور بینرز سے شہر کو خوشنما بنایا گیا۔
مرکزی اجتماعات میلاد چوک اور سیرانی مسجد سے نکلے جو گلزار صادق میں اختتام پذیر ہوئے، جہاں ایک بڑی میلاد کی محفل منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے کلاک ٹاور چوک پر 1500ویں جشن ولادتِ رسول ﷺ کے حوالے سے خصوصی کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل، منیر احمد نورانی اور الحاج شیخ ظہیر سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سٹی عادل عمر نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ سیرتِ طیبہ پر عمل میں پوشیدہ ہے، اور نبی کریم ﷺ سے سچی محبت ایمان کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کو صبر، برداشت، امن اور محبت کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت اور نجات کا ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 4 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 8 گھنٹے قبل

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل