پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور طاقت سے فضائی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ مسلح افواج نے یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا کو حیران کن انداز میں شکست دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالجہتی صلاحیتیں حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح ہر موقع اور معیار پر پورا اُترے گی اور ان شاء اللہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 2 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 20 منٹ قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 2 دن قبل

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 2 دن قبل
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- ایک دن قبل
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- ایک دن قبل

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- ایک دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 20 گھنٹے قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 منٹ قبل


