نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا


نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا۔
برطانوی میڈیا نے مقامی افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی مکانوں کو آگ بھی لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم کے حملوں میں 20 سے زائد مکانات اور 10 بسیں بھی تباہ ہوگئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ وہی گاؤں ہے جہاں لوگ کئی سال بے دخلی کے بعد گزشتہ ماہ ہی واپس آئے تھے۔
نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کی گئی ہیں تاکہ بوکو حرام اور اس کے دیگرگروپس کے حملوں کو روکا جا سکے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago





