پی سی بی نے پاکستان ،افغانستان اور سری لنکا کے مابین ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گاجبکہ راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک اور ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ،سہ ملکی سیریز پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے مابین کھیلی جائے گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
جاری کر دہ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گاجبکہ راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی ہے جس کا آج فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago




