بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا


بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا جس کے باعث دریا میں ایک بار پھر طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ دریائے چناب ملتان میں حفاظتی بندوں پر پانی کی سطح تو کم ہوگئی تاہم اگلے دو روز تک ہیڈ تریموں سے ایک بڑا سیلابی ریلا ملتان پہنچنے لگا۔
لیاقت پور میں دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نوروالا شہر کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور اسکول میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔
نوروالا شہر کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور اسکول میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جس کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر شور کوٹ میں دریائے چناب کا اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں 4 لاکھ 88 ہزار 169 کیوسک کا ریلا باہو برج شورکوٹ سے گزر رہا ہے جس کے باعث 42 موضع جات کے 200 سے زائد دیہات زیر آب ہیں۔ لوگوں کے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
جلالپور پیروالہ میں دریائے چناب میں سیلاب سے درجنوں موضعات ڈوب گئے ہیں، سیلابی پانی شہر جلالپور کے حفاظتی بند سے ٹکرا گیا شہر میں بھی سیلاب کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ادھر بھارت نے پھر آبی جارحیت دکھاتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج ہریکے اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر نے ہائی فلڈ الرٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا لاہور میں میڈیا سے پریس بریفنگ میں کہا کہ پنجاب میں تینوں دریاؤں کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے۔ ملتان میں پیچھے سے آنے ولا پانی ایک بار پھر مسائل پیدا کرے گا۔
عرفان کاٹھیا نے کہا کہ تریموں کا پانی آنے سے آئندہ 72 گھنٹے سیلابی صورتحال برقرار رہے گی۔ ہیڈ پنجند پر پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، وہاں پانی کا لیول 6 لاکھ کیوسک کراس کرے گا۔ بعد ازاں 3 دن بعد ریلہ گڈو کے مقام پر سندھ میں داخل ہوگا۔ پانی کا لیول ساڑھے 7 سے 8 لاکھ کیوسک ہوسکتا ہے۔ گجرات میں اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈیویژن کی رپورٹ کے مطابق پنجند، گڈو، اربن فلڈنگ، فلیش فلڈنگ اور اگلے 24 گھنٹوں کے لیے دریاؤں کے اہم مقامات پر متوقع پانی کی آمد اور سیلابی سطح کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مشکلات برقرار ہے جس کے باعث ملتان کو اب بھی خطرہ لاحق ہے۔ دو روز میں بڑا ریلا ہیڈ تریموں سے ملتان پہنچے گا، شجاع آباد میں سیلاب ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
مظفر گڑھ میں بھی صورتحال بہتر نہ ہوئی جبکہ قصور میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ ادھر پاکپتن میں بھی دریائے ستلج کے سیلاب نے تباہی کی داستان رقم کر رکھی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 5 hours ago

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 11 hours ago

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 11 hours ago

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 11 hours ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 9 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 10 hours ago

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 11 hours ago

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 7 hours ago

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 10 hours ago






